اسلام آباد:احتساب عدالت نےایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ
سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال قید ،مریم نواز کو 7سال قید جبکہ کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال کی سزاسنادی ۔
جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوا زشریف اور مریم نواز کو مجرم قرار دے دیا۔
فیصلے کے مطابق، سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10سال قید اور 80لاکھ پاؤنڈجرمانہ،ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور20لالکھ پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ دامادکیپٹن (ر)صفدر کوایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
Post a Comment